پرویز ملک کے انتقال کے باعث پی ڈی ایم کا اجلاس ملتوی

Oct 11, 2021 | 23:07:PM

(24 نیوز)پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا اجلاس ن لیگ کے رہنما پرویز ملک کے انتقال کے باعث ملتوی کردیا گیا۔
اسلام آباد میں ہونے والے اجلاس میں تمام قائدین نے ڈاکٹر عبدالقدیر خان اور پرویز ملک کیلئے دعائے مغفرت کی۔پی ڈی ایم کے ترجمان حافظ حمد اللہ کا کہنا ہے کہ اجلاس متفقہ طور پر ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔حافظ حمد اللہ نے کہا کہ پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس 18 اکتوبر کو 3 بجے اسلام آباد میں ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں انٹرنیٹ سپیڈ اچانک کم ہو گئی؟

مزیدخبریں