سانپ کے کاٹنے سے متاثر نوجوان بروقت طبی امداد نہ ملنے پر جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)سول ہسپتال میرپور خاص کے عملے کی بے حسی کے باعث سانپ کے کاٹنے سے متاثر نوجوان بروقت طبی امداد نہ ملنے پر جاں بحق ہو گیا۔وزیراعلیٰ سندھ کے نوٹس لینے پر انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔
تفصیلات کے مطابق سانپ کے کاٹنے پر 30 سالہ نوجوان کو طبی امداد کیلئے سول ہسپتال میرپور خاص لایا گیا،ہسپتال کا عملہ نوجوان کو نیو سول اور پرانی سول کے چکر لگواتارہا،بروقت طبی امداد نہ ملنے پر نوجوان جاں بحق ہوگیا۔
30 سالہ نوجوان بچل ولد مشتاق مری پیپلز پارٹی کے رہنما رئیس غلام قادر مری کا رشتہ دار ہے۔وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے نوٹس لینے کے بعد ڈی سی میرپورخاص نے سول سرجن اور دو ڈاکٹروں پر مشتمل انکوائری کمیٹی بنا دی۔
یہ بھی پڑھیں: ای سی سی اجلاس، برآمدی شعبے کیلئے توانائی کے مسابقتی نرخوں کی منظوری