(ویب ڈیسک) اسلام آباد کی مقامی عدالت نے پولیس کو آج عدالتی وقت ختم ہونے سے قبل شہباز گل کی اشیاء واپس کرنے کا حکم دے دیا۔ جج نے پولیس کو حکم دیا کہ اگر شہباز گل کی اشیاء واپس نہ کی گئیں تو پھر عدالت آجائیں۔
اسلام آباد کی مقامی عدالت میں اداروں میں بغاوت پر اکسانے کے مقدمہ کی سماعت ہوئی۔ شہباز گل ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سپرا کی عدالت میں پیش ہوئے۔
شہباز گل نے وکیل کرنے کے لیے مزید وقت دینے کی استدعا کر دی۔ عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت 20 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔
یاد رہے عدالت نے گزشتہ سماعت پر سپرداری کی درخواست جزوی منظوری پر شہباز گل کی اشیا واپس کرنے کا حکم دیا تھا۔