ملک میں کورونا کے وار تھمنے لگے، نئے کیسز میں کمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) قومی ادارہ برائے صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 7 ہزار 2 سو 47 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 34 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔
اس طرح گزشتہ 24 گھنٹوں میں مثبت کورونا کیسز کی شرح 0.47 فیصد رہی۔
COVID-19 Statistics 11 October 2022
— NIH Pakistan (@NIH_Pakistan) October 11, 2022
Total Tests in Last 24 Hours: 7,247
Positive Cases: 34
Positivity %: 0.47%
Deaths: 00
Patients on Critical Care: 24
اس دوران کورونا وائرس سے کوئی بھی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 24 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے جنہیں انتہائی نگہداشت میں رکھا گیا ہے۔