بھارتی اداکار جوڑے کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش؟ حکومت کا تحقیات کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )جنوبی بھارت سے تعلق رکھنے والی نامور اداکارہ نین تارا اور وگنیش شوم کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش متنازع بن گئی، تامل ناڈو کی حکومت نے بچوں کی پیدائش سے متعلق والدین سے وضاحت طلب کرلی۔ نیانتھارا نے اپنے مداحوں کو اس وقت سرپرائز کردیا جب انہوں نے اپنے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش کا اعلان کیا۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر بچوں کی تصاویر بھی شیئر کی تھیں۔
View this post on Instagram
تاہم نین تارا کے ہاں بچوں کی پیدائش سے متعلق یہ قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ ان کے ہاں بچے سیروگیسی کی مدد سے پیدا ہوئے ہیں۔ واضح رہے کہ مداحوں کی جانب سے قیاس آرائیاں نین تارا اور وگنیش کی شادی کی تاریخ کو لے کر سامنے آئی تھیں کیونکہ یہ جوڑا رواں برس 9 جون کو شادی کے بندھن میں بندھا تھا۔
View this post on Instagram
ایک پریس کانفرنس کے دوران جب تامل ناڈو کے وزیر صحت سے سوال کیا گیا کہ وہ جوڑا جس کی شادی 4 ماہ قبل ہوئی ہو، وہ سیروگیسی کی مدد سے بچوں کی پیدائش کرواسکتا ہے؟ کیا اس کے لیے وقت کی کوئی حدد مقرر ہے؟ جس پر انہوں نے جواب دیا کہ ڈائریکٹوریٹ آف میڈیکل سروسز اس معاملے کی تحقیقات کرے گا اور ان دونوں سے جواب بھی طلب کیا جائے گا۔
ماہرین قانون کا ماننا ہے کہ بھارت میں رواں برس جنوری سے سیروگیسی کی مدد سے بچوں کی پیدائش پر پابندی عائد کردی گئی ہے، تاہم کچھ مخصوص صورتحال میں اس کی اجازت دی گئی ہے۔
ان قیاس آرائیوں پر ردِ عمل دیتے ہوئے ریاست تامل ناڈو کے وزیر صحت ایم سُبرامنیئم نے ردِ عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ریاستی حکومت اس معاملے میں نین تارا اور وگنیش سے وضاحت طلب کرے گی۔ دوسری جانب مختلف میڈیا رپورٹس میں یہ دعویٰ بھی کیا جارہا ہے کہ اس جوڑے کے ہاں سیروگیسی کی ہی مدد سے جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی ہے، تاہم ان اسٹارز نے اس سلسلے میں باضابطہ اعلان نہیں کیا۔