(24 نیوز) اسحاق ڈار کے اقدامات سے روپے کی قدر میں مسلسل اضافہ ہونے لگا۔ انٹربینک میں ڈالر 1 روپے 17 پیسے سستا ہوگیا۔
انٹربینک میں ڈالر 217 روپے سے بھی نیچے آگیا۔ انٹربینک میں ڈالر 217 روپے 97 پیسے سے کم ہو کر 216 روپے 80 پیسے تک گرگیا۔
ماہرین کے مطابق 12 کاروباری روز میں انٹربینک میں ڈالر 22 روپے 85 پیسے سستا ہوچکا ہے، ڈالر 22.85 روپے سستا ہونے سے پاکستانی روپے میں بیرونی قرض کے بوجھ میں 2800 ارب روپے کی نمایاں کمی ہوچکی ہے، ڈالر سستا ہونے سے درآمدی لاگت کم ہونے سے مہنگائی کی رفتار بھی کم ہوگی۔