پی ٹی آئی کا ممکنہ لانگ مارچ اور دھرنا، سیکیورٹی مد میں 41 کروڑ روپے کی مانگ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے ممکنہ لانگ مارچ اور دھرنے کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کے لیے وفاقی کابینہ میں 41 کروڑ روپے فنڈ کی سمری منظوری کے لیے آج پیش کی جائے گی۔
اس حوالے سے ای سی سی نے گذشتہ روز وزارت داخلہ کی تجویز منظور کی تھی۔
ای سی سی کا یہ فیصلہ توثیق کے لیے آج وفاقی کابینہ میں پیش کیا جائے گا۔