سندھ ہائی کورٹ نےحریم شاہ کو بڑا ریلیف دے دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک ) حریم شاہ کی سیکیورٹی سے متعلق دائر کی گئی درخواست پر سندھ ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی۔سندھ ہائیکورٹ کی جانب سے معروف پاکستانی ٹک ٹاکر حریم شاہ کو سیکیورٹی فراہم کرنے پر غور کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق دورانِ سماعت ٹک ٹاکر حریم شاہ کے وکیل کا کہنا تھا کہ حریم شاہ کو مسلسل ہراساں کیا جا رہا ہے، حریم شاہ ایف آئی اے میں پیش ہوئیں تو روک کر دھمکیاں دی گئیں۔
سماعت کے دوران عدالت کی جانب سے چیف سیکریٹری اور آئی جی سندھ کو درخواست کا جائزہ لینے کی ہدایت جاری کی گئی۔عدالت نے مزید کہا کہ اگرضرورت ہے تو حریم شاہ کو سیکیورٹی فراہم کرنے پر غور کریں۔
یہ بھی پڑھیں:حریم شاہ کو سیکیورٹی کے لیے سندھ ہائی کورٹ کیوں جانا پڑا ؟
بعد ازاں عدالت نے حریم شاہ کی جانب سے سیکیورٹی سے متعلق دائر کی گئی درخواست نمٹادی۔