(24 نیوز) وفاقی وزیر خزانہ و سینیٹر اسحاق ڈار آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک سے مذاکرات کیلئے امریکہ چلے گئے۔ اسحاق ڈار عالمی مالیاتی فنڈ اور ورلڈ بینک کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف سے قرض پروگرام کے اہداف پر نظر ثانی کی درخواست متوقع ہے۔ پاکستان رواں مالی سال 2022-23 کے لیے میکرو اکنامک فریم ورک پر نظرثانی کے لیے باضابطہ درخواست کرے گا۔
بجٹ خسارے اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کے اہداف میں نرمی کی درخواست کی جائے گی۔ آئی ایم ایف سے توسیعی فنڈ سہولت سے منسلک شرائط نرم کرنے کی درخواست بھی کی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق پیٹرولیم لیوی اور بجلی کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ منجمد کرنے بارے میں بھی آئی ایم ایف سے بات چیت متوقع ہے۔