چھکوں کا فقدان ،ورلڈ کپ تیاری پر سوالیہ نشان؟

Oct 11, 2022 | 12:00:PM
چھکوں کا فقدان ،ورلڈ کپ تیاری پر سوالیہ نشان؟
کیپشن: پاکستان کرکٹ ٹیم
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم آج کے سہ ملکی ٹی 20 سیریز کےچوتھے میچ  میں ایک بھی چھکا نہیں لگا سکی، ایسا 8 سال میں پہلی دفعہ ہوا ہے کہ کسی ٹی 20 میچ میں پاکستانی بلے بازوں نے چھکا نا لگایا ہو۔

ٹی20 ورلڈ کپ کا میلہ رواں ماہ سے سجنے والا ہے اور زیادہ تر ٹیمیں اہم عالمی ٹورنامنٹ کی تیاری کے آخری مراحل میں ہیں۔ پاکستان ,نیوزی لینڈ اور بنگلادیش کے درمیان  بھی  ٹی20 ورلڈ کپ سے قبل  سہ ملکی ٹی 20 سیریز جاری ہے جس میں تمام ٹیمیں اپنا زور دکھا رہیں ہیں۔ ایسے میں آج  سہ ملکی ٹی 20 سیریز کےچوتھے میچ  میں جب پاکستان اور نیوزی لینڈ ایک دوسرے کے خلاف میدان میں اترے تو  نہ صرف  نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 9 وکٹوں سے باآسانی شکست دی بلکہ 8 سال میں ایسا ہوا کہ پاکستان کسی ٹی 20 میچ میں ایک بھی چھکا نہیں لگا سکا۔

 نیوزلینڈ نے پاکستان کا 131 رنز کا ہدف باآسانی ایک وکٹ کے نقصان پر پورا کرلیا۔ اس شکست پر عوام نے قومی  کرکٹ ٹیم کی ٹی20 ورلڈ کپ کی تیاری پر سوالیہ نشان اٹھا دئے ہیں۔ یا د رہے آخری بار ایسا 2014 میں دبئی میں آسٹریلیا کے خلاف ہوا تھا کہ پاکستان ٹی20 میچ میں ایک بھی چھکا نا لگا سکا۔