کشمیری حریت پسند رہنما الطاف شاہ بھارتی قید میں جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز، ویب ڈیسک) معروف کشمیری حریت رہنما سید علی گیلانی مرحوم کے داماد الطاف شاہ بھارت کی تہاڑ جیل میں انتقال کرگئے. وزیراعظم شہبازشریف کا الطاف شاہ کی بھارتی قید میں انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار, ٹویٹ میں کہامودی حکومت نے کینسر کا مریض ہونے کے باوجود الطاف شاہ کے علاج سے انکار کیا۔ مودی کے ہندوستان میں حراستی قتل عام ہے۔ سوگوار خاندان سے تعزیت کرتا ہوں۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، 5 سالوں سے تہاڑ جیل میں قید 66 سالہ حریت رہنما الطاف احمد شاہ کینسر میں مبتلا تھے، اس لیے کچھ روز قبل علاج کے لیے اُنہیں دہلی کے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمز) میں منتقل کیا گیا تھا۔الطاف احمد شاہ کی بیٹی رووا شاہ نے 30 ستمبر کو سوشل میڈیا پر یہ بتایا تھا کہ ان کے والد گردوں کے کینسر میں مبتلا ہیں جوکہ ان کے جسم کے دیگر اہم اعضاء تک پھیل چکا ہے۔
My incarcerated father has been diagnosed of acute renal cancer which has metastasis and has spread to his other body parts, including his bones. It is my whole family’s request to please allow us to see him and consider his bail application on health grounds @HMOIndia @PMOIndia
— Ruwa Shah (@ShahRuwa) September 30, 2022
اُنہوں نے اپنے ٹوئٹ میں مزید لکھا تھا کہ’میری پوری فیملی کی درخواست ہے کہ براہ کرم ہمیں الطاف احمد شاہ سے ملنے کی اجازت دیں اور صحت کی بنیاد پر ان کی ضمانت کی درخواست پر بھی غور کریں‘۔الطاف احمد شاہ کی بیٹی کی جانب سے کی گئی مسلسل اپیلوں کے 6 دن بعد 3 اکتوبر کو دہلی ہائی کورٹ کے حکم پر اُنہیں علاج کے لیے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمز) میں منتقل کیا گیا تھا۔
His lungs are not functioning. No has dropped.They’re not letting us see him before they put him on ventilator. They are not moving him to AIIMS. since 2 days RML is only providing vital support and nothing else. Delay in treatment is causing harm that is irreversible https://t.co/fRkFo5ID7o
— Ruwa Shah (@ShahRuwa) October 2, 2022
اب رووا شاہ نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر یہ اطلاع دی ہے کہ ان کے والد ایک قیدی کی حیثیت سے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمز) میں انتقال کرگئے ہیں۔
Abu breathed his last at AIIMS, New Delhi. As a prisoner. https://t.co/EqxGyappW0
— Ruwa Shah (@ShahRuwa) October 10, 2022
وزیر اعظم شہباز شریف نے بھی حریت رہنما کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر پوسٹ جاری کر دی۔
Deeply grieved at passing of prominent Kashmiri leader Altaf Shah, son-in-law of Syed Ali Geelani, while in Indian captivity. Modi regime denied him treatment despite knowing he was cancer patient. Custodial killings are norm in Modi's India. My condolences to the bereaved family
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) October 11, 2022
واضح رہے کہ سری نگر کے علاقے صورہ کے رہائشی حریت رہنما کو 25 جولائی 2017ء کو 6 دیگر افراد کے ساتھ قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) کے زیر تفتیش دہشت گردی کے لیے فنڈنگ کے ایک مبینہ کیس میں گرفتار کیا گیا تھا اور اس وقت سے ہی وہ دہلی کی بدنامِ زمانہ تہاڑ جیل میں قید تھے۔لطاف احمد شاہ شوگراور گردوں کے کینسر میں مبتلا تھے لیکن قید کے دوران انہیں مناسب علاج معالجہ فراہم نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے ان کا کینسر جسم کے دیگر حصوں میں بھی پھیل گیا تھا۔حریت رہنما کے اہل خانہ نے مناسب علاج کے لئے ہر دروازہ کھٹکھٹایا تاہم ان کی کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔
حریت رہنما کو گزشتہ چند روز سے طبیعت بہت زیادہ بگڑنے پرنئی دلی کے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ پیر اور منگل کی درمیانی رات انتقال کرگئے۔