سوات میں دہشت گردی کا معاملہ، دوسرے روز بھی احتجاجی مظاہرہ ، دھرنا ختم

Oct 11, 2022 | 12:20:PM

(24 نیوز )سوات میں ہونے والے دہشتگردی کے واقعے کے خلاف آج دوسرے روز بھی احتجاجی مظاہرے کے بعد دھرنا ختم کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز دہشتگردی کے واقعے میں فائرنگ سے اسکول وین کا ڈرائیور حسین جاں بحق اور دو کمسن بچیاں زخمی ہوگئی تھیں۔مظاہرین نے جاں بحق حسین کی لاش سڑک پر رکھ کر احتجاجی مظاہرہ کیا ،سرکاری اداروں کی طرف سے مذاکراتی ٹیم کی کوششیں کامیاب ہوگئیں۔جس کے بعد مظاہرین نے دھرنا ختم کر دیا۔
وزیر اعلی محمود خان کے آبائی گاوں مٹہ کالج کے طلباء بھی بد امنی کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے  اور طلباء نے حکومت کے خلاف نعرے بازی  کی ۔ مظاہرین نے مٹہ روڈ کو بند کردیا ہے جس کے باعث ٹریفک کا نظام متاثر ہوا۔ 

مزیدخبریں