(24نیوز) محکمہ ایس اینڈ جی اےڈی ن سی سی پی او غلام محمود ڈوگر کو ریلیو کرنے کی نئی سمری وزیراعلیٰ کوارسال کردی ہے۔
وفاقی حکومت کی ڈیمانڈ پر نئی سمری وزیراعلیٰ کو ارسال کی گئی ہے۔غلام محمود ڈوگرکوریلیو کرنے پر وزیراعلیٰ سے نئی گائیڈ لائن مانگ لی گئی ہیں۔وزیر اعلی کی منظوری کے بعد سی سی پی او لاہور کی قسمت کا فیصلہ ہوگا۔
سی سی پی او غلام محمود ڈوگر کو ریلیو کرنے کی نئی سمری ارسال
Oct 11, 2022 | 12:36:PM