ورلڈ آرتھرائٹس ڈے:علامات اور علاج

Oct 11, 2022 | 12:53:PM
ورلڈ آرتھرائٹس ڈے:علامات اور علاج
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ہر سال کئی لاکھ افراد آرتھرائٹس کے مرض میں مبتلا ہوتے ہیں۔ آرتھرائٹس کو عام زبان میں جوڑوں کا درد کہا جاتا ہے۔ اس بیماری کے باعث ہاتھوں کے کام کرنے کی صلاحیت متاثر ہوتی ہے۔ درد کرتے، سوجھے ہوئے جوڑ ہر گز ایک خوشگور احساس نہیں ہے۔

آرتھرائٹس کے بہترین علاج کیلئے اس کے شروع کے علاما ت کا جاننا بہت ضروری ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ہڈیوں اور جوڑوں کو خراب ہونے سے بچانے کیلئے اس کے خلاف جلدی کارروائی کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔     آتھرائٹس کے علامات کا انحصار عمر،آرتھرائٹس کی قسم اور جوڑوں کی قسم پر کرتا ہے۔ ہاتھوں کے آرتھرائٹس سے متاثر شدہ افراد میں آرتھرائٹس کے علامات جلد ظاہر ہو جاتے ہیں جن میں متاثرہ جگہ کا سوجھنا،سرخ ہونا وغیرہ شامل ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ پچاس سال کی عمر سے زائد افراد میں آتھرائٹس سے متاثر ہونے کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔ آرتھرائٹس سے محفوظ رہنے کیلئے متوازن غذا کا استعمال کرنا چاہیے، سگتریٹ نوشی سے اجتناب کرنا چاہیے اور باقاعدہ ورزش بھی آرتھرائٹس سے محفوظ رکھنے میں معاون ثابت ہو سکتی ہے۔