وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی گزشتہ سالوں کی تنخواہ کا معاملہ 

Oct 11, 2022 | 13:50:PM

(24نیوز) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو پانچ کروڑ تںخواہ کی مد میں ادا نہیں کیے گئے۔

پارلیمانی حکام کا موقف ہے کہ اسحاق ڈار کو کس مد میں تںخواہ دینی ہے ابھی تعین نہیں ہوا۔اسحاق ڈار وزیر خزانہ بن چکے ہیں اس لیے ان کی تںخواہ اب کابینہ ڈویژن کے دائرہ کار میں آتی ہے ۔

ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار نے ابھی تک سینیٹ سیکرٹریٹ سے اپنی ماضی کی تںخواہ کا مطالبہ نہیں کیا جبکہ دوسری جانب سینیٹ سیکرٹریٹ کی بھی اسحاق ڈار کو تںخواہ کی مد میں پانچ کروڑ ادا کرنے کی تردید کردی ہے۔

مزیدخبریں