(ویب ڈیسک )لاہور کی سیشن عدالت میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) ممنوعہ فنڈنگ کیس میں محمود الرشید اور مراد راس کی عبوری ضمانت منظور کرلی گئی۔
تفصیلات کے مطابق عدالت نے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کو دونوں رہنماؤں کو 31 اکتوبر تک گرفتار کرنے سے روک دیا۔
عدالت نے ملزمان کو 50، 50 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کا بھی حکم دیا ہے۔