فارن فنڈنگ ،عمران خان سمیت 11 افراد کیخلاف مقدمہ درج
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)ایف آئی اے نےتحریک انصاف کے چئیرمین وسابق وزیر اعظم عمران خان سمیت 11 ملزموں پرفارن فنڈنگ کا مقدمہ درج کرلیا۔
فارن فنڈنگ میں عمران خان، سردار اظہر طارق، سیف اللہ نیازی کے خلاف مقدمہ درج،سید یونس، عامر کیانی، طارق شیخ، طارق شفیع بھی مقدمہ میں شامل، ایف آئی آر کےمتن کے مطابق تحریک انصاف کا نجی بینک میں اکاونٹ تھا، ملزمان نجی بینک اکاونٹ کے بینفشری ہیں، نجی بینک کے مینجر کے خلاف بھی مقدمہ درج کرلیا گیا ،نیا پاکستان کے نام پر بینک اکاونٹ بنایا گیا ،بینک مینجر نےغیر قانونی بینک اکاونٹ آپریٹ کرنے کی اجازت دی ،بینک اکاونٹ میں ابراج گروپ آف کمپنی سے21 لاکھ ڈالرآئے، تحریک انصاف نےعارف نقوی کا الیکشن کمیشن میں بیان حلفی جمع کرایا،ابراج گروپ کمپنی نےتحریک انصاف کے اکاونٹ میں پیسے بھیجے،بیان حلفی جھوٹا اورجعلی ہے، ووٹن کرکٹ کلب سے دو مزید اکاونٹ سے رقم وصول ہوئی۔
متن کے مطابق نجی بینک کے سربراہ نے مشتبہ غیر قانونی تفصیلات میں مدد کی،11 لوگوں نے جرم کیا ہے فارن ایکسچینج ایکٹ کی خلاف وزی کی،ناقابل ضمانت جرم ہے جس میں 7 سال تک قید ہوسکتی ہے۔