وزارت داخلہ میں لانگ مارچ سے متعلق اہم اجلاس کی اندرونی کہانی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وزارت داخلہ میں لانگ مارچ سے متعلق اہم اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں موجود آئی جی پنجاب اور آئی جی خیبر پختونخواہ نے قانون کے مطابق چلنے کی یقین دہانی کروا ئی،فیصل شہکارآئی جی پنجاب اورمعظم جاہ آئی جی خیبر پختونخواہ نے لانگ مارچ کے حوالے سے وزیر داخلہ کو آگاہ کر تے ہوئے کہا کہ ہم آئین کے مطابق کام کریں گے،رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ ’ پنجاب اور خیبر پختونخواہ چیف سیکرٹریز کا موقف 25 مئی جیسا نہیں ہونا چاہیے جس میں پولیس افسران بھی شامل تھے‘۔ پنجاب اور خیبر پختونخواہ کے چیف سیکرٹریز کو بھی قانون کے مطابق کام کرنے کا حکم دیاگیا۔
ذرائع کے مطابق سرکاری افسران کو ایسٹا کوڈ کے حوالے سے کاروائی کا بھی سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔