ڈی جی آئی ایس پی آر بابر افتخار بھی لیفٹیننٹ جنرل بن گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)پاکستان آرمی میں 12میجر جنرلز کو لیفٹننٹ جنرلز کے رینک پر ترقی دے دی گئی،ڈی جی آئی ایس پی آربابرافتخاربھی لیفٹیننٹ جنرل بن گئے۔
آرمڈ کور کی یونٹ 6 لانسر سے تعلق رکھنے والےلیفٹیننٹ جنرل بابر افتخارنے ضرب عضب کے دوران میر علی میں بریگیڈ کمانڈکی۔لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخارنے افغانستان کی صورتحال،سرحدوں کومحفوظ بنانے میں اہم کرداراداکیا،لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخارکومطالعے کا شوق ہےاور گالف ان کا مشغلہ ہے۔
لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار کا تعلق آرمڈ کور کی یونٹ 6 لانسر سے ہے۔انہوں نے 1990 میں فوج میں کمیشن حاصل کیا، میجر جنرل بابر افتخار کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ کے گریجویٹ ہیں۔لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار پاکستان ملٹری اکیڈمی اور این ڈی یو اسلام آباد کے فیکلٹی ممبر بھی رہے، ڈی جی آئی ایس پی آر بننے سے قبل میجر جنرل بابر افتخار آرمرڈ ڈویژن کی کمانڈ کررہے تھے۔
لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخارنےکمانڈ اینڈ سٹاف کالج کوئٹہ اور این ڈی یو اسلام آبادسے گریجویشن کی، انہوں نے رائل کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج جارڈن سے بھی گریجویشن کی وہ کمانڈ، سٹاف اور انسٹرکشن کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں جبکہ آرمر بریگیڈ میں بطور بریگیڈ میجر خدمات انجام دیں۔