سپریم کورٹ فیصلے کے مطابق عمران نیازی آئین شکنی کا مرتکب ہوا:مریم اورنگزیب

Oct 11, 2022 | 18:35:PM
سپریم کورٹ فیصلے کے مطابق عمران نیازی آئین شکنی کا مرتکب ہوا:مریم اورنگزیب
کیپشن: مریم اورنگزیب
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ سپریم کورٹ فیصلے کے مطابق عمران نیازی آئین شکنی کا مرتکب ہوا،عمران نیازی کی شخصیت صرف جھوٹ،جھوٹ اور جھوٹ پر مبنی ہے۔

اسلام آبادمیں نیوزکانفرنس کرتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران نیازی اپنی چوری چھپانے کیلئے دوسروں پر چوری کا الزام لگاتا ہے،عمران نیازی کا وطیرہ ہے کہ جھوٹ اتنا بولو کہ سچ لگنے لگے،صدر مملکت بھی عمران نیازی کو جھوٹا شخص قرار دے چکے،ایون فیلڈ ریفرنس میں نیب ابھی تک کوئی ثبوت نہیں دے سکا۔