(24نیوز)وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ سپریم کورٹ فیصلے کے مطابق عمران نیازی آئین شکنی کا مرتکب ہوا،عمران نیازی کی شخصیت صرف جھوٹ،جھوٹ اور جھوٹ پر مبنی ہے۔
اسلام آبادمیں نیوزکانفرنس کرتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران نیازی اپنی چوری چھپانے کیلئے دوسروں پر چوری کا الزام لگاتا ہے،عمران نیازی کا وطیرہ ہے کہ جھوٹ اتنا بولو کہ سچ لگنے لگے،صدر مملکت بھی عمران نیازی کو جھوٹا شخص قرار دے چکے،ایون فیلڈ ریفرنس میں نیب ابھی تک کوئی ثبوت نہیں دے سکا۔