(24نیوز)سونا پھرمہنگا ہو گیا،ایک تولہ سونا 1750 روپے مہنگا ہوکر 1 لاکھ 44 ہزار 850 روپے کا ہوگیا ۔
آل سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونا 1458 روپے اضافے سے 1 لاکھ 24 ہزار 143 روپے کا ہوگیا۔ایک تولہ چاندی 1570 روپے پر ہی برقرار رہی۔
صرافہ ڈیلرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ دبئی سے انڈر کاسٹ ہونے کی وجہ سے سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا، عالمی مارکیٹ میں سونا 9 ڈالر سستا ہوکر 1668 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔