مفتاح اسماعیل قومی اقتصادی کونسل کی رکنیت سے بھی فارغ

Oct 11, 2022 | 21:34:PM

(24نیوز) ایکنک کے بعد مفتاح اسماعیل قومی اقتصادی کونسل کی رکنیت سے بھی فارغ ہو گئے۔ 

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار قومی اقتصادی کونسل میں بطور رکن شامل ،قومی اقتصادی کونسل میں سردار اویس لغاری کی رکنیت بھی ختم ،وزیر خزانہ پنجاب محسن لغاری قومی اقتصادی کونسل میں بطور رکن شامل ہیں ۔

وزیر اعظم قومی اقتصادی کونسل کے چئیرمین,چاروں صوبائی وزراء اعلی ارکان میں شامل،وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال,وزیر تجارت نوید قمر این ای سی ارکان میں شامل،وفاقی وزیر مواصلات اسد محمود بھی بطور رکن این ای سی میں شامل ،نثار کھوڑو,تیمور جھگڑا,نور محمد دمر این ای سی ارکان میں شامل ہیں۔

 مفتاح اسماعیل کو پہلے وزارت خزانہ پھر ایکنیک اور اب قومی اقتصادی کونسل کی رکنیت سے بھی فارغ کردیا گیا۔

مزیدخبریں