(24نیوز)لاہور میں موسم کے مزاج بدلنے لگے ، شہر میں ٹھنڈی ہوا چلنے سے خنکی میں اضافہ ہونے لگا ، شہر کے مختلف مقامات پر کہیں ہلکی اور تیز بارش بھی ریکارڈ کی گئی ۔
لاہور کا موجودہ درجہ حرارت 22 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا جا رہا ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ اور کم سے کم 21 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق فی الحال شہر میں 29 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں ،شہر میں رات کے اوقات میں بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ۔
موسم کی تبدیلی کے ساتھ ہی ماہرین کی شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت ،ماسک کے استعمال اور ٹھنڈے پانی اور مشروبات سے دوور رہنے کی ہدایات ۔