عمرہ پر جانے کی خواہشمند خواتین کیلئے اچھی خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(خالد چیمہ)سعودی وزیر حج و عمرہ ڈاکٹرتوفیق الربیعہ نے کہا کہ خواتین کیلئے عمرہ ادا کرنے کیلئے محرم کی شرط ختم کردی گئی ہے،کسی بھی ویزے پر آنے والا اطمینان اور سکون کےساتھ عمرہ کرسکتا ہے ،خواتین محرم کے بغیرعمرہ ادا کرنے مملکت آسکتی ہیں۔
سعودی وزیر حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ عمرہ زائرین سعودی عرب کے کسی بھی شہر آجاسکتے ہیں،دنیا کے کسی بھی ملک کیلئے عمرہ زائرین کی تعداد متعین نہیں ہے۔عمرے کے حوالے سے کسی ملک کیلئے کوٹہ مقرر نہیں ہے۔
سعودی وزیر حج و عمرہ ڈاکٹرتوفیق الربیعہ
ڈاکٹرتوفیق الربیعہ نے کہا کہ سعودی عرب کے تمام متعلقہ سرکاری ادارے اور پرائیویٹ سیکٹر کے ادارے ڈیجیٹل سسٹم لا رہے ہیں۔ عمرہ زائرین کی زیادہ سے زیادہ تعداد کو خوش آمدید کہنے کیلئے اقداماات کئے جا رہے ہیں ’’ نسک ‘‘ پلیٹ فارم کے اجرا کا مقصد حج، عمرہ و زیارت کے عمل کو آسان بنانا ہے، اب عمرہ ویزے اور پیکیج کا حصول 24 گھنٹے سے کم وقت کے اندر مکمل ہوجاتا ہے۔