منڈی بہاؤالدین: سی آئی اے پولیس کے مبینہ تشدد سے زیر حراست ملزم جاں بحق

Oct 11, 2023 | 02:06:AM

(سید لیاقت نقوی) منڈی بہاؤالدین میں سی آئی اے پولیس کے مبینہ تشدد سے ایک زیر حراست ملزم جاں بحق ہوگیا جس کے لواحقین نے ڈی ایچ کیو اسپتال میں شدید احتجاج کیا اور پولیس اہلکاروں پر مبینہ تشدد کا الزام لگایا۔

پولیس ذرائع کے مطابق منڈی بہاؤالدین انچارج سی آئی اے اور ایس ایچ او تھانہ ملکوال سمیت نو ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق منڈی بہاؤالدین ضلع شیخوپورہ کے رہائشی ثمر عباس کو مقدمہ قتل میں شامل تفتیش کیا گیا تھا جسے مبینہ طور پر شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور حالت بگڑنے پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔

واقعے کے نامزد ملزمان میں ایس ایچ او ملکوال شاہد تارڑ  اور انچارج سی آئی اے قاسم ممتاز شامل ہیں۔

اس حوالے سے ہسپتال انتظامیہ کا کہنا تھا کہ نوجوان کو تشویشناک حالت میں اسپتال لایا گیا جہاں وہ طبی امداد کے دوران دم توڑ گیا۔

مزیدخبریں