(24 نیوز)طیارہ بُک،پاکستان آنے سے پہلےنوازشریف سعودی عرب کیوں جائیں گے؟بڑی وجہ سامنے آگئی۔پروگرام’10تک‘میں میزبان ریحان طارق نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ الیکشن میں پی ٹی اآئی بھی مکمل طور پر حصہ لے سے اس کے لیے کچھ قوتیں میدان میں ا ہیں ۔ان قوتوں کو کچھ اعترافی انٹرویوز سے سیٹ بیک ضرور ہوا تھا لیکن انہوں نے ہار نہیں مانی ۔آج بھی صدر مملکت عارف علوی نے محمد علی درانی سے ہونیوالی ملاقات کے دروان کہا کہ آئندہ عام انتخابات آزادانہ، منصفانہ، شفاف اور جامع ہونے چاہئیں، ملک میں جمہوریت کی مضبوطی کیلئے تمام سیاسی جماعتوں اور اُن کی قیادت کو انتخابی عمل میں حصہ لینے کے یکساں مواقع فراہم کیے جائیں، اگر لوگ اپنی پسند کے لیڈر منتخب نہ کر سکیں تو جمہوریت بے معنی ہو جاتی ہے۔صدر مملکت نے کہا کہ تلخیاں ختم ہونی چاہئیں ، تعاون اور درگزر کا راستہ نکلنا چاہیے، مشکل فیصلوں کیلئے عوامی حمایت اور مشترکہ ملکیت درکار ہوتی ہے۔عارف علوی نے کہا کہ آئندہ عام انتخابات ملکی تعمیر ِنو کیلئے ضروری تحریک پیدا کرنے کا اچھا موقع ہیں، سیاسی شمولیت کا اہم اور واحد معاملہ ہی جمہوریت کی روح ہے ، معیشت سمیت تمام ممکنہ محاذوں پر مشکلات کا مقابلہ کرنے کیلئے ملک میں سیاسی، ادارہ جاتی اور اسٹیک ہولڈرز کے اتحاد کی اشد ضرورت ہے۔صدر مملکت کی اس قسم کی گفتگو سے محسوس ہوتاہے کہ جیسے پی ٹی آئی بیک فٹ پر ہے انہیں اپنی غلطیوں کا ادارک ہے۔اس لیے وہ اب معافی تلافی اور کسی گنجائش کو حاصل کرنے کے لیے ایڑھی چوٹی کا زور لگا رہے ہیں ۔دوسری طرف بہت سے اور بھی سیاسی رہنما یہ سمجھتے ہیں کہ سیاسی میدان میں سب کو مناسب لیول پلئنگ فیلڈ ملنی چاہیے اور ساتھ مل کر کام کرنا چاہیے،علی محمد خان نے بھی ایک ٹی وی پروگرام میں اسی کا خواہش کا اظہار کیا اور بتایا کہ اسٹیبلشمنٹ اور باقی پارٹیوں کو مل کر پاکستان کو بحرانوں سے نکالنا چاہیے۔مزید دیکھیے اس ویڈیو میں
طیارہ بُک،پاکستان آنے سے پہلےنوازشریف سعودی عرب کیوں جائیں گے؟بڑی وجہ سامنے آگئی
Oct 11, 2023 | 09:15:AM
Read more!