بشریٰ بی بی پھنس گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
نو مئی کے بعد سے پی ٹی آئی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے۔اس جماعت کے رہنماوں کے لیے زمین اتنی گرم ہو چکی ہے کہ اس پر پاوں رکھنا ان کےلیے ناممکن ہو گیا ہے۔پہلے پہل تو درجنوں کے حساب سے اس جماعت سے منسلک افراد نے پارٹی سے لاتعلقی کا اعلان کیا،کچھ نے سیاست کو بھی خیر آباد کہا۔مگر کچھ عرصے بعد انہوں نے کسی نئی اور نومولود میں پارٹی میں جانے میں عافیت جانی ۔پریس کانفرنس کے دوران ان لیڈران کو پارٹی چھوڑنے اور سانحہ نو مئی کی مذمت سمیت دو چار فقرے بولنے پر دوران پریس کانفرنس ہی سخت سوالات کا سامنا کرنا پڑتا تھا جو آہستہ آہستہ خود ان کے لیے ہزیمت بننا شروع ہوگیا۔لیکن اب دو ہفتوں سے چھین کے لے گے آزادی کے نعرے لگانے والوں جانبازوں نے اپنی راہیں جد ادا کرنے کا طریقہ بدل لیا ہے۔یہ رہنما پہلے لا پتہ ہوتے ہیں کچھ عرصہ بعد اچانک سے کسی معروف ٹی وی کے پروگرام میں جلوہ گر ہوتے ہیں ۔تمام کے تمام الزامات کا بوجھ پارٹی کے بچ جانے والے رہنماوں اور چئیرمین پی ٹی آئی پر لگاتے ہیں ۔پارٹی چھوڑتے ہیں اور گھر کو روانہ ہو جاتے ہیں ۔پہلے عثمان ڈار اور گزشتہ شب ڈان ٹی وی کے شو میں صداقت عباسی نے تحریک انصاف علیحدگی کا اعلان کر دیا ہے۔عثمان ڈار اور صداقت عباسی دونوں کے حالات تقریبا ایک جیسے تھے یہ نو مئی کے روز ہونے والے احتجاج میں موجود تھے۔جہاں یہ کھل کر نعرے اور بیان بازی کر رہے تھے۔لاپتہ ہونے سے کچھ روز پہلے تک انٹرویوز مین بھی شریک ہو رہے تھے ۔پھر یکدم غائب ہوئے اور بعد میں ٹاک شاک پروگرام کے زینت بنےعثمان ڈار کے بعد صداقت عباسی نے کل کس طرح تحریک انصاف سے راہیں جد کی،دیکھیے یہ ویڈیو