لاہور سے گوجرانوالہ تک کا سفر سمٹ گیا، گھنٹوں کی مسافت منٹوں پرمحدود

Oct 11, 2023 | 09:36:AM

This browser does not support the video element.

(درِ نایاب)لاہور سے گوجرانوالہ تک کا سفر سمٹ گیا، گھنٹوں کی مسافت منٹوں پرمحدود ہوگئی۔ نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے علی الصبح موٹروے کیساتھ گوجرانوالہ کو لنک کرنیوالی سڑک کا دورہ کیا اور تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے 2. 15 کلو میٹر طویل دو رویہ سڑک کے پورے روٹ کا معائنہ کیا، انہوں نے صبح تک پراجیکٹ پرکام کرنیوالے مزدوروں سے مصافحہ کیا اور شاباش دی، انہوں نے بےنظیر چوک سےواہنڈو تک سٹرک کے تعمیراتی کاموں کا بھی جائزہ لیا، ارتھ ورک کے کام کو چیک کیا اور زیرَ تعمیر پلوں کا معائنہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: بشریٰ بی بی پھنس گئیں

نگران وزیراعلیٰ کا زیر تعمیر دو رویہ سٹرک پر جاری تعمیراتی سرگرمیوں پراظہاراطمینان کیا اور ایف ڈبلیو او کے افسران اور ان کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا، ایف ڈبلیو او حکام نے وزیر اعلیٰ محسن نقوی کومنصوبے پر ہونیوالی پیشرفت سےآگاہ کیا۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا کہ پراجیکٹ کی تکمیل سےلاہور سے گوجرانوالہ تک کا سفر 45 منٹ میں طےہو گا ،لنک روڈ کیساتھ معاشی سرگرمیاں کیلئےکمرشل ایریا بھی ڈویلپ کیا جائیگا، و رویہ کا ر پٹڈ سڑک مو ٹر وے کیلئے بہترین رسائی فراہم کرے گی، منصوبے کومقررہ مدت میں مکمل کرنے کیلئے وسائل برو ئے کار لائے جا رہے ہیں۔

مزیدخبریں