پیپلزپارٹی کی سابق رکن اسمبلی کے گھر ڈاکہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی کی سابق ایم پی اےسعدیہ جاوید کے گھر میں ڈاکے کی واردات،ڈاکوؤں نے گھر کا صفایا کر دیا۔
پولیس کے مطابق کراچی میں رہائشی سابق رکن اسمبلی سعدیہ جاوید کے گھر ڈکیتی کی واردات ہوئی، ملزمان مبینہ طورپر لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات اور کیش لوٹ کر فرار ہوگئے۔
چوری کے واقعے کا مقدمہ درخشاں تھانے میں درج کرایا گیا ہے۔