(ویب ڈیسک) یورپی یونین کے بعد جرمنی اور آسٹریا نے بھی فلسطین کی مالی امداد بند کردی۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جرمنی اور آسٹریا نے فلسطین اور اسرائیل میں بڑھتی کشیدگی پر ردعمل دیتے ہوئے فلسطین کی امداد بند کردی، تمام نئے بجٹ پروپوزلز کو غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: یہودی بھی فلسطین کے حق میں باہر نکل آئے
واضح رہے کہ رواں برس جرمنی نے 12 کروڑ 50 لاکھ پاونڈ امداد کا اعلان کیا تھا جسے معطل کردیا گیا ہے۔ آسٹریا نے بھی 10 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کی امداد روک دی ہے۔