نگران وفاقی کابینہ کا اجلاس کچھ دیر بعد ہو گا 

Oct 11, 2023 | 10:32:AM

(اویس کیانی )نگران وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس اب سے کچھ ہی دیر بعدہوگا جس مٰیں مختلف شعبوں میں تقرریوں  کا بارے میں اہم فیصلے ہونگے۔

 رپورٹ کے مطا بق اجلاس میں 9 نکاتی ایجنڈے پر غور کرے گی،جس میں ڈپٹی چیئرمین نیب کی تقرری کی منظوری دی جائے گی ،نیب کے پراسیکیوٹر جنرل کی تقرری کی منظوری بھی ایجنڈے کا حصہ ،پی آئی اے کی نجکاری کے لئے فنانشل ایڈوائزر کی تقرری کی منظوری بھی لی جائے گی ،ای سی سی اور نجکاری کابینہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق بھی کی جائے گی.

بریگیڈیئر شاہد عامر افسر کو غیر ملکی ایوارڈ سے نوازنے کی منظوری بھی ایجنڈے میں شامل ،کابینہ اجلاس میں ملک کی مجموعی صورت حال کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا ،امن و امان کی صورتحال پر کابینہ کو بریفنگ دی جائے گی ،کابینہ ارکان کو معاشی امور سے متعلق اعتماد میں لیا جائے گا .

وفاقی کابینہ ایپکس کمیٹی اجلاس کے فیصلو‍ کی توثیق کرے گی ،اسمگلنگ، حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کاروبار کی روک تھام کے اقدامات سے آگاہ کیا جائے گا،بارڈر کی صورتحال اور غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کی واپسی کے عمل کی پیش رفت رپورٹ بھی پیش کی جائیگی۔

یہ بھی پڑھیں ؛خان کی جان کو شدید خطرہ ، سیکیورٹی بڑھانے کا حکم

مزیدخبریں