(ویب ڈیسک) قسام بریگیڈ نے یرغمال اسرائیلیوں کے قتل کی دھمکی دے دی۔
حماس کی ذیلی عسکری تنظیم قسام بریگیڈ نے دھمکی دی ہے کہ اگر اسرائیل نے غزہ میں بمباری اور شہریوں کو قتل کرنا جاری رکھا تو وہ یرغمال بنائے گئے اسرائیلیوں کو قتل کر دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: فلسطینیوں کی مالی امداد بند
عرب ٹی وی کے مطابق قسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ نے کہا کہ بغیر کسی وارننگ کے بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنائے جانے کا انجام افسوس ناک ہوگا، اس کے نتیجے میں زیر حراست افراد میں سے ایک کو قتل کیا جائے گا اور ہم اس قتل کو نشر کرنے پر مجبور ہوں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں اس فیصلے پر افسوس ہے لیکن ہم صہیونی دشمن (اسرائیل) اور ان کی قیادت کو اس کا ذمہ دار ٹھہراتے ہیں۔