الیکشن کمیشن: سیاسی جماعتوں سے انتخابی ضابطہ اخلاق پر مشاورتی اجلاس آج ہوگا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عثمان خان) الیکشن کمیشن میں سیاسی جماعتوں سے انتخابی ضابطہ اخلاق پر مشاورت کیلئے اہم اجلاس آج ہوگا۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان میں آئندہ عام انتخابات کے لئے انتخابی ضابطہ اخلاق پر مشاورتی اجلاس آج ہو گا، اجلاس میں سیکریٹری الیکشن کمیشن عمر حمید، اسپیشل سیکریٹری سمیت تمام صوبائی ممبران اور دیگر حکام بھی شریک ہوں گے، الیکشن کمیشن نے اس سلسلہ میں تمام پارلیمانی سیاسی جماعتوں کو دعوت نامے ارسال کر رکھے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بڑی عدالت حکومت پر برہم، آخر وجہ کیا بنی؟
اجلاس آج دن 2 بجے الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ میں چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کے زیرصدارت ہوگا، اجلاس میں سیاسی جماعتوں کے نمائندے مجوزہ ضابطہ اخلاق پر تجاویز دیں گے، الیکشن کمیشن سیاسی جماعتوں سے مشاورت کے بعد حتمی فیصلہ جاری کرے گا۔
واضح رہے کہ اجلاس الیکشن ایکٹ 2017کے سیکشن 233 کے تحت سیاسی جماعتوں سے انتخابی ضابطہ اخلاق پر مشاورت کے لیے بلایا گیا ہے، اجلاس میں تمام سیاسی جماعتوں سے مجوزہ انتخابی ضابطہ اخلاق پر ان کی تجاویز لی جائیں گی۔