محمد رضوان نے مین آف دی میچ ایوارڈ فلسطینیوں کے نام کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(افضل بلال) قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے سری لنکا میچ میں ملنے والے مین آف دی میچ ایوارڈ کوفلسطینیوں کے نام کردیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹڑ) پر جاری کردہ اپنے پیغام میں انہوں نے فلسطینیوں پر ہونے والے اسرائیلی مظالم پر اظہار ہمدردی کرتے ہوئے اعلان کیا، انہوں نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں لکھا کہ’’یہ ایوارڈ غزہ میں ہمارے بھائیوں اور بہنوں کے لیے تھا، جیت میں حصہ ڈال کر خوشی ہوئی، اسے آسان بنانے کا کریڈٹ پوری ٹیم اور خاص طور پر عبداللہ شفیق اور حسن علی کو جاتا ہے‘‘۔
یہ بھی پڑھیں: ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ کا انوکھا ریکارڈ
انہوں نے اپنے پیغام میں مزید لکھا کہ ’’حیرت انگیز مہمان نوازی اور تعاون کے لیے حیدرآباد کے لوگوں کا بے حد مشکور ہوں‘‘۔
This was for our brothers and sisters in Gaza. ????????
— Muhammad Rizwan (@iMRizwanPak) October 11, 2023
Happy to contribute in the win. Credits to the whole team and especially Abdullah Shafique and Hassan Ali for making it easier.
Extremely grateful to the people of Hyderabad for the amazing hospitality and support throughout.
واضح رہے کہ پاکستان نے گزشتہ روز ورلڈکپ کی تاریخ کے سب بڑے ہدف کا کامیابی کیساتھ تعاقب کیا ہے، پاکستان نے سری لنکا کی جانب سے دیئے گئے 345 رنز کے ہدف کو 4 وکٹوں کے نقصان پر انچاسویں اوور میں پورا کر لیا۔