ورلڈکپ: دورانِ پریس کانفرنس بجلی معطل، کیوی کھلاڑی سے موبائل ٹارچ کی روشنی میں سوالات
Stay tuned with 24 News HD Android App
(افضل بلال) بھارت میں جاری ورلڈکپ میں پری میچ پریس کانفرنس کے دوران بجلی معطل، کیوی کھلاڑی گلین فلپس سے موبائل ٹارچ میں سوالات کیے گئے۔
بھارت میں ہونے والے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈکپ 2023 میں بھارتی شہر حیدرآباد دکن میں کیوی کھلاڑی گلین فلپس کی پریس کانفرنس کے دوران بجلی کی سپلائی معطل ہوگئی، نیدر لینڈز کے خلاف میچ سے قبل میڈیا سے بات کرنے کے لیے گلین فلپس کی پریس کانفرنس جاری تھی کہ کمرہ تاریکی میں ڈوب گیا، بجلی کی سپلائی معطل ہونے کے بعد ہال میں موجود صحافیوں نے اپنے موبائل نکالے اور فلیش لائٹ آن کی جس کے بعد سوال و جواب کا سلسلہ جاری رہا۔
یہ بھی پڑھیں: ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ کا انوکھا ریکارڈ
آئی سی سی نے بھی گلین کی تصاویر جاری کیں جس میں انہیں بجلی کی بندش کے بعد موبائل ٹارچ کے ساتھ میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے دیکھا گیا، دیکھتے ہی دیکھتے یہ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں، آئی سی سی نے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) اکانٹ پر شیئر کردہ تصاویر کے کیپشن میں لکھا کہ ’’ہمارا مقصد لائٹس بند کرنے کا نہیں تھا، لیکن شاید ہم یہ آنے والے وقت میں اکثر کریں‘‘۔
We didn't mean to turn the lights out, but maybe we'll do it more often ???? ????#CWC23 pic.twitter.com/ELXHe9iXsH
— ICC (@ICC) October 8, 2023
واضح رہے کہ پیر کو ہونے والے حیدرآباد کے راجیو گاندھی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میگا ایونٹ کے چھٹے میچ میں نیوزی لینڈ نے نیدرلینڈز کو 99 رنز سے بڑی شکست دی تھی۔