ورلڈ کپ، افغانستان نے بھارت کو جیت کیلئے 273 رنز کا ہدف دے دیا

Oct 11, 2023 | 13:10:PM

(24 نیوز) آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کے نویں میچ میں افغانستان نے بھارت کو جیت کیلئے  273 رنز کا ہدف دے دیا۔

یہ اہم میچ نئی دہلی کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے جہاں افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

افغانستان نے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 272 رنز بنائے، حشمت اللہ شاہدی 80 رنز  بناکر نمایاں رہے۔

یہ بھی پڑھیے: " امید ہے کہ پاکستان ورلڈکپ میں بھارت کو شکست دے گی"، چوہدری ذکا اشرف

جسپریت بمراہ نے اوپنر ابراہیم زدران کو 22 رنز پر آؤٹ کیا، رحمان اللہ گرباز کو ہاردک پانڈیا نے 21 جب کہ رحمت شاہ کو شاردل ٹھاکر نے 16 رنز پر پویلین لوٹایا۔

اس کے علاوہ عظمت اللہ عمر زائی 62 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

ون ڈے ورلڈکپ میں پاکستان اور بھارت کا میچ 14 اکتوبر بروز ہفتے کو احمد آباد میں نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

مزیدخبریں