(حسنین محی الدین ) ورلڈ کپ 2023 میں پاکستان کی جانب سے پہلی سینچری سکور کرنے والے اوپننگ بلے باز عبداللہ شفیق کی اپنے بارے میں 3 سال قبل کی گئی پیشگوئی سچ ثابت ہو گئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق سری لنکا کیخلاف اپنا ورلڈکپ ڈیبیو کرنے والے بلے باز سعود شکیل نے بڑے ہدف کے تعاقب میں ثابت قدمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بہترین سینچری سکور کی اور پاکستان کی جیت میں قلیدی کردار ادا کیا ،جس کے بعد ان کی ماضی میں کی گئی سوشل میڈیا پوسٹ وائرل ہو رہی ہے،میچ میں عبداللہ نے 103 گیندوں پر 113 بنائے اور سری لنکا کے خلاف 345 رنز کا بڑا ہدف حاصل کرنے میں ٹیم کو مدد فراہم کی ،عبداللہ کی اننگز میں 3 چھکے اور 10 چوکے شامل تھے، انہوں نے سری لنکا کے خلاف میچ میں 109.71 کے اسٹرائیک ریٹ سے بیٹنگ کی۔
یہاں یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ عبداللہ نے ورلڈکپ میں ڈیبیو کیا تھا اور اس کارکردگی پر ان کی پاکستانیوں سمیت بھارتی تجزیہ کاروں اور سابق کرکٹرز نے بھی تعریف کی۔
اب میچ کے بعد سوشل میڈیا پر کرکٹر نے 3 سال قبل کی گئی ایک پوسٹ وائرل ہے، اس پوسٹ کو ایکس، انسٹاگرام اور فیس بک کے کئی میمز اور دیگر پیجز نے شیئر کیا ہے۔
عبداللہ شفیق کی جانب سے اپنی ایک تصویر شیئر کی گئی تھی جس میں وہ کاندھے پر بیگ اٹھائے کھڑے ہیں، ساتھ ہی انہوں نے خود کے لیے ایک پیغام بھی لکھا۔
قومی بیٹر نے لکھا تھا 'ان شاء اللہ ایک دن میں خود کو اپنے اوپر فخر محسوس کرواؤں گا'۔
عبداللہ نے یہ پوسٹ 21 جولائی 2020 کو کی تھی جو اب کرکٹر کی ورلڈکپ ڈیبیو میں شاندار کارکردگی پر وائرل ہوگئی ہے۔