(24 نیوز ) اشیائے ضروریہ کی روز بروز بڑھتی قیمت کے باعث شہری شدید پریشان ہیں ، ایسے میں خبر آئی ہے کہ چاول کی قیمت میں تقریبا 25فیصد تک کمی آ گئی ہے ۔
ہول سیلرز نے قیمتوں میں کمی کی وجہ چاول کی بمپر کروپ کو قرار دیدیا ،ایری 6 چاول 150 روپے کلو سے کم ہوکر 125 روپے پر آگیا،ایری 9 چاول بھی 30 روپے کمی سے 190 روپے کلو پر فروخت،
86پرانا چاول 25 روپے کلو کمی سے 210 روپے پر آگیا ،86نیا چاول 207 روپے کلو سے کم ہوکر 161 روپے پر دستیاب،سیلہ چاول 335 روپے کلو سے کم ہوکر 260 روپے پر آگیا ،باسمتی چاول 370 سے کم ہوکر 250 روپے کلو پر آگیا ۔
وائس چیئرمین ہول سیل گروسرز اسماعیل آگر کا کہنا ہے کہ پچھلے سال سیلاب کی وجہ سے فصل متاثر ہوئی ، رواں سال چاول کی بمپر کروپ ہوئی ہے ، بمپر کروپ ہونے کی وجہ سے نیا چاول سستا ہوا ہے ، ایکسپورٹرز نے 3 بلین چاول کی ایکسپورٹ کا ٹارگٹ رکھا ہے ، پچھلے سال بھی چاول کی اچھی ایکسپورٹ ہوئی تھی ، اس بار پیداوار زیادہ ہونے سے چاول کی ایکسپورٹ کا ٹارگٹ بھی پورا ہوگا ۔
یہ بھی پڑھیں:شکریہ کپتان ، عبداللہ شفیق نے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کر دیا