لاس اینجلس اولمپکس 2028 میں کرکٹ کو بھی شامل کر لیا گیا

Oct 11, 2023 | 14:57:PM

(ویب ڈیسک) شائقین کے لئے اچھی خبر، دنیا بھر میں کرکٹ کی بڑھتی پزیرائی اور مقبولیت میں روز بہ روز ہونے والے اضافے نے کھیلوں کی دنیا میں ہلچل مچا رکھی ہے، اسی پزیرائی کے باعث کرکٹ کو 2028 کے لاس اینجلس اولمپکس میں شامل کرلیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق لاس اینجلس اولمپکس میں کرکٹ کے ساتھ فلیگ فٹ بال، بیس بال اور سافٹ بال کو بھی اولمپکس کا حصہ بنالیا گیا ہے، لاس اینجلس اولمپکس آرگنائزنگ کمیٹی جلد کھیلوں کی شمولیت کا اعلان کرے گی، اسکواش کو اولمپکس میں اضافی کھیل کے طور پر شامل کرنے کی تجویز ہے جبکہ کرکٹ مقابلے ٹی 20 فارمیٹ میں ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ورلڈ کپ، پریس کانفرنس کے دوران بجلی بند، تصاویر وائرل

میڈیا رپورٹس کے مطابق لاس اینجلس اولمپکس میں مردوں اور خواتین دونوں کے کرکٹ مقابلے ہوں گے، لاس اینجلس اور انٹرنیشنل اولمپک پروگرام کمیشن اتوار سے شروع ہونے والے آئی او سی کے 141ویں سیشن میں باقاعدہ اعلان کرے گی۔

برطانوی میڈیاکے مطابق کرکٹ کو لاس اینجلس اولمپک گیمز میں شامل کر لیا گیا ہے، اس سے پہلے 1900 میں پیرس میں ہونے والے اولمپکس میں کرکٹ کھیلی جا چکی ہے، جب انگلینڈ اور فرانس نے گولڈ میڈل کے لیے ایک ہی میچ کھیلا تھا۔

واضح رہے کہ لاس اینجلس اولمپکس میں مردوں اور خواتین کا T20 ٹورنامنٹ ہوگاجو ایشیا اور خاص کر برصغیر میں ممکنہ طور پر منافع بخش تجارتی مارکیٹ کھول دے گا، بھارت میں موجودہ اولمپک نشریاتی حقوق انفرادی کھیلوں کے لیے فروخت کیے جاتے ہیں اور پیرس 2024 کے لیے صرف 15اعشاریہ 6 ملین پاونڈ کی قیمت بتائی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ورلڈ کپ، پاکستانی صحافیوں کے ویزوں میں تاخیر، بھارتی صحافی بھی میدان میں آ گئے

دوسری جانب ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر کرکٹ کو لاس اینجلس گیمز میں شامل کیا جائے تو یہ رقم 150 ملین پاﺅنڈ تک بڑھ سکتی ہے، اس کے ساتھ فلیگ فٹ بال، بیس بال اور سافٹ بال بھی 2028 کے لاس اینجلس اولمپکس میں شمولیت کے لیے تیار ہیں، جس کی انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کی جانب سے تصدیق ہونا باقی ہے۔

مزیدخبریں