’پاکستان ایک قبرستان ہے‘متنازع بیان پراینکر نے افغانی باشندے کی دھلائی کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)’پاکستان ایک قبرستان ہے‘متنازع بیان پراینکر نے افغانی باشندے کی دھلائی کردی ۔
24 نیوز کے ڈیجیٹل میڈیا اینکر مناظر علی سے گفتگو کرتے ہوئے افغان باشندے کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک قبرستان کی مانند ہے یہ ترقی نہیں کرتا ہے ،لوگ ایسے ہی بیٹھے ہوئے ہیں کاروبار ہے نہیں اور افغانی تو ویسے اکتائے ہوئے ہیں وہ خود اس ملک سے جانا چاہتے ہیں۔ جس پر اینکر کو غصہ آگیا اور پوچھا پاکستان قبرستان ہے تو جاتے کیوں نہیں؟ پے در پے سوالات پر افغانی باشندہ بھا گ گیا ۔
پاکستان نے غیر قانونی طورپر پاکستان میں مقیم افغان باشندوں کو 31 اکتوبر تک پاکستان چھوڑنے کا حکم دے دیا ہے جس پر افغان باشندوں کہنا تھا کہ ریاست پاکستان نے ہمیں بہت تھوڑا وقت دیا ہے جس سے ہمارے کاروبار اور جو ہم نے سٹال لگائے ہوئے ہیں ان کو اس فیصلے سے نقصان ہورہاہے کیونکہ اتنے کم وقت میں ہم اپنی چیزیں فروخت نہیں کرسکیں گے ،جو چیز ہماری ایک لاکھ کی ہے وہ ہم نیلام کرنے پر مجبور ہیں جس سے اس کی قیمت 50 ہزار کی ہوجائے گی، ہمارا بہت نقصان ہوا ہورہا ہے، ریاست پاکستان کو چاہیے کہ ہمیں مزید وقت دیں۔
کیا جو لوگ غیر قانونی طریقے سے بارڈر کراس کر کے آجائیں کیا ان کو بھی شہریت ملنی چاہئے اس سوال کے جواب میں ایک شخض کا کہنا تھا کہ پوری دنیا سے لوگ غیر قانونی طریقے سے دوسرے ملک جاتے ہیں ان کوبھی تو شہریت مل جاتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:لاس اینجلس اولمپکس 2028 میں کرکٹ کو بھی شامل کر لیا گیا
پاکستان کو بھی چاہئے کہ وہ ان تمام غیر قانونی باشندوں کو پاکستانی شہریت دے، جس طرح یورپ دیتا ہے پوری دنیا میں بھی اسی طرح ہوتا ہے ۔غیر قانونی طریقے سے گئے لوگوں شہریت مل جاتی ہے تو پاکستان میں ایسا کیوں نہیں ہوسکتا۔ اگر حکومت ایسا قانون بنادیتی ہے تو پھر اس طرح ہوسکتا ہے۔