کابینہ نے سہیل ناصرکو ڈپٹی چیئرمین نیب تعیناتی کی منظوری دیدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) وفاقی کابینہ نے سہیل ناصر کو ڈپٹی چیئرمین نیب اور احتشام قادر پرسیکیوٹر جنرل نیب کی منظوری دیدی۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں نگران وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 3 اکتوبر کے فیصلے کی توثیق کی گئی۔
ذرائع کے مطابق کابینہ نے سہیل ناصر کو ڈپٹی چیئرمین نیب اور احتشام قادر کو پراسیکیوٹر جنرل نیب لگانے کی منظوری دیدی,ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں پی آئی اے کی نجکاری کے لیے مالیاتی ایڈوائزر کی تعیناتی کی منظوری بھی دی گئی ہے,اس کے علاوہ کابینہ نے 2 ملزمان کی حوالگی سے متعلق وزارت داخلہ کی سمری بھی منظور کرلی۔