ٹیکسٹائل کی برآمدات میں کمی کی وجوہات کیا؟ چیئرمین ایپٹما نے بتا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اشرف خان) چیئرمین ایپٹما آصف میر کا کہنا ہے کہ پاکستانی ٹیکسٹائل شعبے کی برآمدات میں کمی کی 3 وجوہات ہیں جن میں بڑی علمی منڈیوں تک مکمل رسائی نہ ہونا، انرجی اور ٹیکس سسٹم کے مسائل شامل ہیں۔
پاکستان کی ٹیکسٹائل انڈسٹری میں رواں سال جنوری سے ستمبر تک کی برآمدات میں اڑھائی ارب ڈالر کی کمی ہوئی ہے، چیئرمین ایپٹما آصف انعام نے 24 نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹیکسٹائل شعبے کی برآمدات کا ٹارگٹ اس سال ہمیں 25 ارب ڈالر دیا گیا ہے، انرجی اور اس کی ترسیل جب متاثر ہو گئی تو اس کے اثرات ٹیکسٹائل انڈسڑی پر براہ راست پڑیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: تاجروں کیلئے بری خبر، دل دہلا دینے والی رپورٹ منظر عام پر آ گئی
چیئرمین اپٹما نے مزید کہا کہ بجلی اور گیس مہنگی ہوتی جا رہی ہے، بجلی کی لوڈ شیڈنگ اور 2، 2 دن گیس کا نا آنا ٹیکسٹائل شعبے کے لئے پریشانیاں بڑھ رہی ہیں اور برآمدات بھی متاثر ہو رہی ہیں، اس مثئلے پر حکومت کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں جلد ہی 24/7 ترسیل کی حکمت عملی واضح کر دی جائے گی۔
ٹیکس سسٹم بھی صنعت کاروں کے لئے موزوں نہیں ہے، ایس ایم ای سیکٹر کی تباہی کا باعث بھی ملکی ٹیکس سسٹم ہے، جاپان اور چین تک پوری طرح رسائی حاصل کرنا ہو گی جیسے بھارت جاپان، کوریا وغیرہ تک رسائی رکھتا ہے۔