(اشرف خان) ملک میں سونے کی قیمت بڑا اضافہ سامنے آیا ہے، فی تولہ قیمت ساڑھے 5 ہزار روپے بڑھ گئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 5 ہزار 5 سو روپے اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ 2 لاکھ 5 ہزار روپے ہے۔
یہ بھی پڑھیے: پاک افغان دو طرفہ تجارت میں 43 فیصد کمی
ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کا بھاؤ 4 ہزار 7 سو 15 روپے اضافے سے ایک لاکھ 75 ہزار 7 سو 54 روپے ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 16 ڈالر اضافے سے ایک ہزار 872 ڈالر فی اونس ہے۔