سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کا فیصلہ سننے کے بعد نواز شریف سعودی عرب کیلئے روانہ

Oct 11, 2023 | 18:11:PM

This browser does not support the video element.

(اسد ملک ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد  نواز شریف نے پاکستان واپسی کیلئے لندن سے اُڑان بھر لی،  نواز شریف ہیتھرو ایئر پورٹ سے سعودی عرب کیلئے روانہ ہو گئے ۔

نواز شریف کا ذاتی عملہ بھی ہیتھرو ٹرمینل فور سے سعودی عرب  کیلئے روانہ ، نواز شریف کے پرسنل سیکریٹری وقار احمد ، شیخ آصف ، نواز خان ،لیگی رہنما عمران سعید ، زنیر مصطفی اور وحید نذیر ہیتھرو ائر پورٹ پہنچ گئے ، واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف نے بالآخر 4 سال بعد پاکستان آنے کا ارادہ کر لیا ہے، لیکن اس ارادے میں مزید کچھ لمحوں کی تاخیر کی گئی ، قریبی ذرائع کا کہنا ہےکہ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر  ایکٹ پر سپریم کورٹ نے فیصلہ محفوظ کرنے کی وجہ سے نواز شریف نے سعودی عرب کیلئے روانگی میں تاخیر کی اور فیصلہ آنے کے بعد ہی  وہ ایون فیلڈ اپارٹمنٹس سے ایئر پورٹ کیلئے روانہ ہوئے ۔

نواز شریف ہیتھرو ائر پورٹ سے سعودی ائر لائن کے ذریعے روانہ ہو نگے،لیگی کارکنوں کی بڑی تعداد ایون فیلڈ ہاؤس کے باہر موجود ہے، نواز شریف کے قریبی رفقاء ناصر جنجوعہ اور مولوی شکور بھی نواز شریف کے ہمراہ سعود ی عرب روانہ ،نواز شریف سپریم کورٹ کے فیصلے کے شدت سے منتظر تھے ۔

یہ بھی پڑھیں:جہانگیر ترین نے عمران خان کی ایک اور وکٹ اُڑا دی

مزیدخبریں