(اشرف خان)روپے کی قدر کو مستحکم اور ڈالر کی قیمت کو اصل حالت میں لانے کیلئے حکومتی حکمت عملی نے کام دیکھانا شروع کر دیا ہے ۔
انٹربینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر مزید سستا ہونے کی خبر آئی ہے ، اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک روپے سستاہوکر 279 روپے تک گرگیا ، نگران حکومت کی جانب سے جاری کریک ڈاون کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر 51 روپے سستاہوچکا ہے ، اوپن مارکیٹ میں یورو ایک روپے اضافے سے 297 روپے پر پہنچ گیا ، اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاونڈ 346 روپے پر برقرار ،اوپن مارکیٹ میں امارتی درہم 1 روپے سستاہوکر 75.20 روپے تک گر گیا ،اوپن مارکیٹ میں سعودی ریال 50 پیسے سستاہوکر 73.70 روپے کا ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں :سٹاک ایکس چینج میں کاروبار کا مثبت اختتام