گیس کمپنی نے موسم سرما میں گیس فراہم کرنے کے اوقات جاری کردیئے

Oct 11, 2023 | 20:07:PM

(شاہد سپرا)رواں موسم سرما بھی میں گیس صرف کھانا پکانے کے اوقات میں ملے گی،سوئی ناردرن نے سردیوں میں گیس فراہمی کا شیڈول جاری کر دیا۔

شیڈول  کے مطابق سوئی ناردرن گیس کمپنی نے موسم سرما میں 11 گھنٹے گیس فراہم کرنے کا فیصلہ کرلیا،لاہور ریجن نے کھانا پکانے کے اوقات میں گیس فراہمی کا شیڈول بنایا ,ناشتہ کے اوقات میں صبح 30: 5 سے 9 بجے تک گیس فراہم کی جائیگی,دوپہر میں11:30 سے لیکر دو بجے تک پریشر کیساتھ گیس ملے گی۔

اس کے علاوہ رات کے اوقات میں شام 5:30ے10 بجے تک گیس فراہم کی جا سکے گی,موسم سرما میں گیس فراہمی یقینی بنانے کے لئے ٹیمیں تشکیل دیدی گئیں،سوئی ناردرن حکام کا کہنا ہے کہ آئندہ ماہ سے شیڈول پر سختی سے عملدرآمد شروع ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:مہنگائی سے ستائی عوام کیلئے بری خبر،بجلی کے بعد گیس بم گرانے کی تیاریاں

واضح رہے کہ اس وقت شہر کے بیشتر علاقوں کیں دن بھر گیس فراہم کی جا رہی ہے۔ 

مزیدخبریں