(وقاص عظیم)وفاقی زرعی جائزہ کمیٹی کا اجلاس،اعلامیہ کے مطابق رواں سال کپاس کی پیداوار میں 126.6 فیصد اضافے کی توقع ہے ۔
جاری کردہ علامیہ کے مطابق رواں سال کپاس کی ایک کروڑ 15 لاکھ بیلز کی پیداوار متوقع ہے جبکہ 24 لاکھ ہیکٹرز رقبے پر کپاس کی فصل کاشت کی گئی تھی، اس کے علاوہ رواں سال چاول کی پیداوار میں 12.7 فیصد اضافے کی توقع ،مونگ کی پیداوار میں 9.2 اور ماش کی پیداوار میں 12.6 فیصد اضافے کی توقع ہے۔
علامیہ میں اگلے سال کے لیے گندم کا پیداواری ہدف 32.12 ملین ٹن مقرر کردیا گیا،علامیہ کے مطابق ربیع سیزن کی فصلوں کے لیے بیج کی دستیابی موجود ہے،ربیع سیزن کے لیے سندھ اور پنجاب کو 15 فیصد پانی کی کمی کا سامنا ہو سکتا ہے جبکہ موافق موسمی حالات سے پانی کی قلت پر قابو پا لیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:مہنگائی سے ستائی عوام کیلئے بری خبر،بجلی کے بعد گیس بم گرانے کی تیاریاں