سات برس کی دوری کے بعد سوڈان کا ایران سے تعلقات بحال کرنے کا اعلان

Oct 11, 2023 | 23:08:PM
سات برس کی دوری کے بعد سوڈان کا ایران سے تعلقات بحال کرنے کا اعلان
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سات برس سے ایران کے ساتھ سفارتی تعلقات کے انقطاع کے بعد سوڈان نے پیر کو اعلان کردیا کہ وہ ایران کے ساتھ تعلقات بحال کر رہا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ کے درمیان ہونے والی ملاقات کے تین ماہ بعد یہ اعلان سامنے آیا ہے،سوڈانی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ تعلقات بحال کرنے کا فیصلہ دونوں ملکوں کے درمیان متعدد اعلیٰ سطح کے رابطوں کے بعد کیا گیا ہے۔ تعلقات کی بحالی سے دونوں ملکوں کے مشترکہ مفادات حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔

 ایران کی جانب سے اس حوالے سے ابھی تک کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے تاہم اس کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے جولائی میں کہا تھا کہ باکو میں قائم مقام سوڈانی وزیر خارجہ علی الصادق کے ساتھ ان کی ملاقات کے بعد دونوں ملک تعلقات بحال کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:کپاس کی پیدوار میں کتنا اضافہ توقع؟اعلامیہ جاری

یاد رہے سوڈان جو اس وقت تباہ کن اندرونی جنگ سے گزر رہا ہے نے 2016 میں ایران کے ساتھ اپنے سفارتی تعلقات منقطع کر لیے تھے۔

واضح رہے سعودی عرب اور ایران نے چین کی ثالثی میں ہونے والے معاہدے کے تحت مارچ میں تعلقات بحال کرنے پر اتفاق کیا تھا، جس سے تہران اور دیگر عرب ملکوں کے درمیان سفارتی تعلقات کی مکمل بحالی کی توقعات بڑھ گئی تھیں۔