پی سی بی کا قومی سلیکشن کمیٹی کی ازسرِ نو تشکیل کا فیصلہ

باضابطہ اعلان جلد متوقع ، سابق کرکٹر عاقب جاوید اور اظہرعلی کو شامل کیا جائے گا

Oct 11, 2024 | 08:47:AM
پی سی بی کا قومی سلیکشن کمیٹی کی ازسرِ نو تشکیل کا فیصلہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی سلیکشن کمیٹی ازسرِ نو تشکیل دینے کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق سلیکشن کمیٹی کا باضابطہ اعلان جلد متوقع ہے جس میں سابق کرکٹر عاقب جاوید اور اظہرعلی کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق کرکٹر اور سابق آئی سی سی امپائر علیم ڈار بھی سلیکشن کمیٹی کا حصہ ہوں گے جبکہ حسن چیمہ ڈیٹا اینالسٹ کے طور پر اس میں شامل ہوں گے۔

 سابق فاسٹ بولر عاقب جاوید کو کنوینر اور اظہر علی کو یوتھ ڈیولپمنٹ کی بھی ذمے داری ملنے کا امکان ہے۔یاد رہے کہ محمد یوسف نے 2 ہفتے قبل سلیکٹر کے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا۔